ترک انتخابات میں رجب طیب اردگان نے پہلا مرحلہ جیت لیا ہے، ترک سپریم الیکشن کونسل نے بطور صدر ان کی کامیابی کا اعلان کر دیاہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق طیب اردگان اور حلیف جماعتوں نے 53.6 فیصد، حریف محرم انجے اور ان کی حلیف جماعتیں 34 فیصد ووٹ حاصل کر سکی جبکہ کرد جماعت ایچ ڈی پی نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک سپریم الیکشن کونسل نے رجب طیب اردگان کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن میں کامیابی کی خبریں ملتے ہی ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات نے اردگان کوتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
طیب اردگان کا کہنا ہے کہ حق و آزادی کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، کوئی بھی شخص انتخابی نتائج پر منفی پروپیگنڈا نہ کرے، ترقی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا 90 فیصد شرح سے پولنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، قوم نے انتخابات کے ذریعے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا، اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ۔ ان کا کہنا تھا قوم نے مجھے صدارتی فرض کے ساتھ ملکی خدمت کے لیے چنا، ووٹرز انتخابات میں ہونے والی تلخیوں کو بھول جائیں۔
No comments:
Post a Comment