پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دیں
پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا،،پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی شرائط یہ ہے کہپاک فوج الیکشن کے معاملے سے باہر ہو جائے، عدالت نا اہل افراد کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے ،فیصلہ عوام کریں گے۔ اور نگران وزیر اعلی پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
یاد رہے اب تک پاکستان مسل لیگ ن کے کئی رہنماؤں کونا اہل قرار دے دیا جا چکا ہے۔یاد رہے عدالت کی جانب سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا۔جب کہ ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کیس میں پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ن لیگی رہنما احسن اقبال اور طلال چوہدری کے کیس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے نا اہل قرار دے دیاتھا تا ہم سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی کو بحال کر دیا تھا۔
الیکشن 2018 سے قبل کئی ن لیگی رہنماؤں کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔اور اب ن لیگ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔ن لیگ نے شرط رکھی ہے کہ انتخابی عمل سے فوج کو دور رکھا جائے۔جب کہ الیکشن 2018ء کو پاک فوج کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔
پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کےانتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔
No comments:
Post a Comment