لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹرز کراچی منتقل کررہے ہیں جبکہ ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی ہے اور ریلوے کے2 تین بڑے پلاٹ فروخت کرنے کی خواہش ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ریلوے میں ریزرویشن آفس رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے اورٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت جلدمہیاکی جائےگی،ایم ایل ون سی پیک میں شامل ہے جبکہ ایم ایل 2 کی بھی آفرکرنے جارہے ہیں۔وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 100 دن میں 10 ٹرینوں کی تعداد 15 پر لےکرجائیں گے جبکہ 1905 کے ریکارڈ پر بڑے بڑے مگر مچھوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ،ایک لاکھ 37ہزار سے ایک لاکھ 19ہزار پنشنرز پر آگئے ہیں اورریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کمیٹی بھی قائم کی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ہیڈکوارٹرز کراچی منتقل کررہے ہیں،وزیر اعظم سے درخواست کی ہے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،ریلوے پر 25ارب روپے کا قرض ہے جبکہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 38ارب روپے ہے اور ریلوے کے2 تین بڑے پلاٹ فروخت کرنے کی خواہش ہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلاٹ فروخت کریں گے۔
No comments:
Post a Comment