بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


Friday, 16 March 2018

کیا یہ بات سچ ہے۔۔ میرا باپ کم نہ تھا میری ماں سے۔

باپ


"دیکھو تمھارے بچے کا علاج ہو جائے گا، لیکن تمھیں رقم کا جلد انتظام کرنا ہوگا" ڈاکٹر نے اُس بچے کا معائنہ  کرتے ہوئے کہا۔

 "صاب کوئی رعایت"؟
"دیکھو یہ کوئی پھل سبزی کی دوکان تو ہے نہیں کہ تم سے رعائت کی جائے، علاج کی جو رقم بن رہی ہے وہی بتائی ہے"۔ اُس نے ایک نظر بچے کی طرف دیکھا اور گھر کا سامان ایک ایک کرکے گننے لگا۔
سائیکل۔۔۔ لیکن سائیکل تو ایک ہی ہے۔ ریڑھی کہ جس ریڑھی پر وہ سبزی لگاتا ہے وہ بھی ایک ہی تھی، اُس نے دکھ سے بچے کی طرف دیکھا۔۔۔۔ اُس کا بچہ بھی ایک ہی تھا۔۔۔
ایک دم اُس کی آنکھوں میں چمک دوڑی۔۔ اُس کے پاس گردے دو تھے

No comments:

Post a Comment