علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے شہر میں نیٹ سروس بند کردی گئی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بانی پاکستان کی تصویر ہٹانے کے معاملےپرکشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نےعلی
گڑھ میں نیٹ سروس بند کردی ہے تاکہ مظاہرین آپس میں رابطے نہ کرسکیں اور نہ ہی احتجاج کی خبریں نشر ہو سکیں۔
گڑھ میں نیٹ سروس بند کردی ہے تاکہ مظاہرین آپس میں رابطے نہ کرسکیں اور نہ ہی احتجاج کی خبریں نشر ہو سکیں۔
انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم ضلعی مجسٹریٹ چندرا بھوشن سنگھ نے دیا جس کے تحت دوپہر 2بجے
سے رات گئے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
سے رات گئے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
دوسری جانب علی گڑھ یونیورسٹی کے مسلمان طلبا آج تیسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں اور جامعہ کے باب سید گیٹ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، مظاہرین نے اسی جگہ نماز جمعہ بھی ادا کی، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر غائب کرنے کی معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں جب کہ حراست میں لیے گئے طالب علموں کو بھی رہا کیا جائے۔
تصویرہٹائے جانے کے بعد سے طالب علم اور اساتذہ کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں جسے سبوتاژ کرنے کے لیے پولیس طاقت کا استعمال کررہی ہے۔
No comments:
Post a Comment