چوہے الماری میں گھس جائیں تو کپڑے کتر دیتے ہیں، کچن میں گھس جائیں تو کھانا کتر دیتے ہیں
ریاض (نیٹ نیوز) چوہے الماری میں گھس جائیں تو کپڑے کتر دیتے ہیں، کچن میں گھس جائیں تو کھانا کتر دیتے ہیں اور جب اے ٹی ایم مشین میں گھسے تو ریال بھی کتر دئیے کیونکہ انہیں یہ تو معلوم ہی نہیں کہ وہ جو چیز کتر رہے ہیں اس کیلئے تو انسان بھی انسان کو ’’کتر‘‘ دیتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک چوہا کسی طرح سے اے ٹی ایم مشین میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا اور اس میں موجود تقریباً 18 ہزار ریال کی رقم کتر ڈالی۔ مشین سے کترے ہوئے نوٹ باہر نکلے تو انتظامیہ نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے ’’ سرچ آپریشن‘‘ شروع کر دیا اور مشین کھولی تو ’’مجرم‘‘ چوہا وہیں موجود تھا جسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔
مجرم کو گرفتار کرتے ہی آہنی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا اور سزا کے طور پر اس کی تصویر کترے ہوئے ریالوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کروا دی گئی تاکہ پوری دنیا اس ’’سفاک مجرم‘‘ سے واقف ہو جائے اور جس انداز میں اسے جکڑا گیا ہے اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔
No comments:
Post a Comment