بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


Saturday, 26 May 2018

سعودی عرب: سمندری طوفان کے پیش نظر سیلاب کی وارننگ جاری

جدہ ( 26 مئی 2018ء) ہفتہ کے روز سمندری طوفان میکونُو کے اومان کے علاقوں سے ٹکرانے کے بعد طوفانی بارشوں کا ایک سلسلہ سعودی عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس کے باعث مملکت کے بعض علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس خدشہ کا اظہار موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی جانب سے کیا۔ ادارے کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب میں شمال سے شمال مغربی علاقوں کی جانب 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان سعودی عرب کے کئی علاقوں میں ہفتہ سے لے کر منگل تک تیز طوفانی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
س حوالے سے موسمیاتی ادارہ اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف ذریعوں سے روزانہ کی بنیاد پر موسم کی رپورٹ اورپیشگی وارننگ پر مبنی الرٹ جاری کرے گا۔ تاکہ شہری ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنیکے لیے تیار اور باخبر رہ سکیں۔

No comments:

Post a Comment